• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں کار سوار نے 8 فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، 3 کی حالت تشویشناک

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

اسرائیل کے وسطی شہر کفریونا میں کار سوار نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی، جس سے 8 فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کار سوار کی تلاش شروع کر دی، کار مقبوضہ مغربی کنارے سے مل گئی۔

زخمیوں میں ایک 20 سالہ مرد اور ایک 18 سالہ خاتون شامل ہیں، جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ تمام زخمی افراد اسرائیلی فوج کے اہلکار ہیں۔

اسپتال عملے نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے کچھ زخمی 15 میٹر دور تک جا گرے تھے، کار سوار نے گاڑی ان کی طرف پوری رفتار سے بڑھائی اور ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید