• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے دوسرے طریقوں پر غور کرینگے: اسٹیو وٹکوف

مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف—فائل فوٹو
مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف—فائل فوٹو

امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی کی بات چیت کرنے والی اپنی ٹیم کو واپس بلا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حماس کے ردِعمل پر مشاورت کے لیے امریکی وفد کو دوحہ سے واپس بُلا رہے ہیں، حماس کے ردِعمل میں غزہ جنگ بندی کی خواہش کی کمی واضح ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اب ہم یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے دوسرے طریقوں پر غور کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے حماس کے ردِعمل کے بعد دوحہ سے اپنے وفد کو مشاورت کے لیے واپس بُلانے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ منظور کر کے ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید