توشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔
بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز اور انگوٹھی تھی۔
حکام کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی، بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانےمیں جمع کرائے۔