گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہے جبکہ سیاح نوجوان جو ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکو کیا جارہا ہے۔