سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ذاتی شکوے کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر شرجیل میمن نے ردعمل دیا اور کہا کہ فاروق ستار کی شکایت وزیراعظم سے ہے لیکن وہ غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی شکوے کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے، ایم کیو ایم کو نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ طویل عرصہ تک اقتدار میں شریک رہے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ بارش کو جواز بنا کر 17سال کی بدعنوانی کا الزام لگانا ایم کیو ایم کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔