• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو پتا ہونا چاہیے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بھارتیوں سے کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، پاک فوج نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

کراچی میں شہید راشد منہاس کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جذبہ شہادت سے لبریز مجاہد کبھی ناکام نہیں ہوتے، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سے سوتے ہیں، شہداء کی قربانیوں نے ہم سب کو محفوظ بنایا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ راشد منہاس شہید قوم کا فخر ہیں، راشد منہاس شہید کے اہلخانہ نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، ہمیں شہداء کے والدین اور بھائیوں پر بھی فخر ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیرچیف اور نیوی چیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو حالیہ جنگ میں ہم نے دھول چٹائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید