• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی مواصلاتی سیٹلائٹ ناہید 2 کامیابی سے لانچ کردیا گیا

تہران (آئی این پی)ایران کے خلائی پروگرام نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، روس نے ایک ایرانی ساختہ مواصلاتی سیٹلائٹ ناہید2 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔یہ مشن روس کے ووسٹوچنی کاسمودروم سے سویوز راکٹ کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام وزنی یہ سیٹلائٹ مکمل طور پر ایرانی انجینئرز کی محنت کا نتیجہ اورایران کی خلائی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بڑھتی مہارت کا مظہر ہے، تاہم مغربی ممالک خاص طور پر امریکا اور یورپ میں اس پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مغربی حکومتوں کو اندیشہ ہے کہ ایران کا خلائی پروگرام درحقیقت اس کی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش بھی ہو سکتی ہے، جو خطے میں عسکری توازن کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سیٹلائٹ لانچ ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات ایک بار پھر استنبول میں شروع ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کار اس تناظر میں ایران کی خلائی سرگرمیوں کو سفارتی دبا کے ایک ممکنہ حربے کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید