امریکی سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن درست انداز میں کام نہیں کر رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کوری بوکر نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگوں کو بھوک سے مرتے دیکھنا تکلیف دہ ہے۔
کوری بوکر نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ غزہ میں امداد کی فوری فراہمی یقینی بنائیں، کیونکہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق کام نہیں کررہی۔
عرب میڈیا کے مطابق مئی سے اب تک غزہ میں 1 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جو غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن سے امداد کے حصول کے لیے آئے تھے۔