• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا سربراہ فیڈرل ریزرو سے شرحِ سود میں کمی کا مطالبہ

امریکی صدر ٹرمپ مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاؤل کے ساتھ بینک کے دورے کے موقع پر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امریکی صدر ٹرمپ مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاؤل کے ساتھ بینک کے دورے کے موقع پر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل پر شرح سود میں کمی کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی مرکزی بینک کے غیر معمولی صدارتی دورے میں صدر ٹرمپ نے مرکزی بینک کی دو تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش پر 3 ارب ڈالرز کے اخراجات کرنے پر تنقید کی۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاؤل کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں ہے، ان سے ملاقات اور شرحِ سود پر بات چیت اچھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاؤل شاید شرحِ سود کم کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ بارہا فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاؤل کو عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید