• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت

فوٹو گریب، سوشل میڈیا۔
فوٹو گریب، سوشل میڈیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا بطورمہمانِ خصوصی ترک مسلح افواج کی وکٹری ڈے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

تقریب میں سول و عسکری حکام، کاروباری رہنما، سفارتی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک عوام، سیاسی قیادت اور ترک مسلح افواج کے تمام رینکس کو مبارکباد پیش کی۔ 

جنرل ساحر شمشاد نے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مضبوط شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ 

تقریب میں آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال ترک سفارتخانے کے ناظم الامور نے کیا۔

قومی خبریں سے مزید