• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال ہائیر ایجوکیشن کیلئے تاریخی فنڈنگ دی گئی، وزیر تعلیم پنجاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ میں مکمل بااختیار وزیر ہوں اور وزیراعلیٰ نے مجھے پورا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس سال ہائر اور اسکول ایجوکیشن کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی فنڈنگ دی گئی ہے۔پنجاب کابینہ میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ موقع دیا گیا ،20 لاکھ گھوسٹ بچے ملے ہیں۔شہباز شریف کے ماتحت کام کیا ہے وہ بہت محنتی اور مضبوط منتظم تھے،شہباز شریف ہیں تو گڈ گورنینس ہے۔ رانا سکندر نے کہا کہ تعلیم سے بڑی کوئی سرمایہ کاری نہیں۔ تاریخ کی سب سے بڑی فنڈنگ اس سال ہائر اور اسکول ایجوکیشن کے لیے دی گئی ہے پچھلے سال ہمارا ڈیولپمنٹ بجٹ تھا بتیس ارب اس سال ایک سو ارب ہے تین گنا اضافہ ہوا یونیورسٹیز کو پچھلے سال دیا جارہا تھا ساڑے تین ارب اس سال اٹھارہ ارب ۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں گیارہ ہزار اسکول چلائے جارہے ہیں پہلی دفعہ ہم ہر بچہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کا نادرا سے چیک کر رہے ہیں بیس لاکھ گھوسٹ بچے ملے ہیں۔ سکندر حیارت جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کر رہے تھے،۔ رانا سکندر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری شادی ارینج ہوئی لیکن میں انہیں پہلے سے جانتا تھا حُسن میں سب سے زیادہ ترجیح آنکھوں کو دیتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید