کراچی(نیوزڈیسک) ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا ہےکہ مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری بختیار زیب مملکت میں ہیروئن اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا۔ مجاز عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کو اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔