لاہور( ایجنسیاں)اسٹیٹ بینک نے متوقع طو رپر شرح تبادلہ کے نرخوں پر غور کیلئے بینکوں کا اجلاس آج( پیر) کے روز طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں آیا، کچھ بینکاری ذرائع کا ماننا ہے کہ مرکزی بینک بینکوں کو ڈالر ریٹ مزید کم کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے جبکہ دیگر کو توقع ہے کہ درآمد کنندگان کو درپیش مسائل پر بات ہو گی۔ایک کرنسی ماہر نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ اجلاس میں ڈالر کا ریٹ بھی زیر بحث آئے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ڈالر کا ریٹ 282روپے کے آس پاس مستحکم ہونے کی توقع ہے، جو ڈالر لیکویڈیٹی میں عارضی ریلیف دے سکتا ہے۔