• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا میں انوکھا واقعہ‘ ایک سالہ بچے نے سانپ کو کاٹ کر مارڈالا

اسلام آباد(صالح ظافر)بھارت کی ریاست بہار میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سال کے بچے گووندکمارنے مبینہ طور پر ایک سانپ کو دانتوں سے کاٹ لیا جس کے بعد سانپ مر گیا۔ بچے کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک زہریلا کوبراسانپ تھا۔ گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد بچہ مقامی لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بچہ فی الحال صحت مند ہے۔یہ کیس بہار کے مغربی چمپارن ضلع کا ہے جس کا صدر مقام بتیاہ ہے۔گووند کمار کی دادی ماتیسری دیوی کے مطابق بچے کی ماں گھر کے پیچھے کام کر رہی تھی کہ اچانک ایک سانپ نکل آیا۔ گووند وہاں بیٹھا کھیل رہا تھا۔ جب اس نے سانپ کو دیکھا تو اسے پکڑ لیا اور دانتوں سے کاٹ لیا۔ تبھی ہم نے اسے دیکھا۔وہ ایک کوبراسانپ تھا۔سانپ کو دانتوں سے کاٹنے کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش ہو گیا‘ پھر ہم اسے گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں سے اسے بتیاہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ بچہ اب صحت مند ہے۔یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیاتھا ‘ڈاکٹر کمار سوربھ جو بچوں کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، وہ کہتے ہیںکہ جب بچہ آیا تو اس کا چہرہ سوجا ہوا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ہر سال دنیا بھر میں 80,000 سے 130,000 افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔ ان میں سے، بھارت میں ہر سال اوسطاً 58,000 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید