اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نےپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے قمر زمان کائرہ سے ان کی خیریت دریافت کیا اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قمر زمان کائرہ ایک محب وطن سیاستدان ہیں جن کی قومی خدمات قابلِ قدر ہیں۔نیک تمناؤں کے اظہار پر قمر زمان کائرہ کا وزیرِ اعظم سے اظہار تشکر کیا۔