راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی میں فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر خاتون کو قتل کرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا فیصلہ سنانے والے ملزم عصمت اللہ کی جانب سے ہی اس کی نماز جنازہ پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مقتولہ کی دوسری شادی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق سدرہ اور عثمان کا نکاح 12جولائی کو ہوا، نکاح نامے میں خاتون کو کنواری لکھا گیا ہے۔