• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چوکیدار کی جونیئر کلرک تقرری کا ریکارڈ طلب

اسلام آبا( رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چوکیدار کو جونیئر کلرک بھرتی کرنے کے معاملہ کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہےدرخواستیںوصولی، اہل اور ریزرو امیداروں کی فہرستیں، تقرری منظوری سمیت تفصیلات بھیجی جائیں۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور محمد بخش سانگی اس معاملہ کے انکوائری افسر ہیں۔وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر سعید احمد راہوجو کی جانب سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی سی کی بھرتی کیلئے شائع ہونے والے اشتہار کی کاپی بھیجی جائے۔ یہ بتایا جا ئے کہ کتنے امیدواروں نے اپلائی کیا۔ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ایل ڈی سی کی بھرتی کیلئے بلائی گئی میٹنگ کے منٹس فراہم کئے جا ئیں۔اہل امیدواروں اور منتظر امیدواروں کی فہرستیں دی جائیں۔ریزرو امیدواروں میں سے سلیکشن کیلئے کئے گئے فیصلہ کا تحریری ثبوت فراہم کیا جا ئے۔بھرتی کئے گئے شاہد محمود کی پرسنل فائل بھیجی جائے۔
اہم خبریں سے مزید