اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے ملک گیر آپریشنز میں انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے الزام میں 10افراد کو گرفتارکر تفتیش شروع کردی گئی ہے ،ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 3ملزمان گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار ملزمان میں فیروز قیصر سگو، محمد اعظم اور محمد وزیر شامل ہیں گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ملزم فیروز قیصر کے خلاف ایف آئی اے ملتان زون میں9مقدمات درج ہیں، دبئی اور سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 82لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزم محمد اعظم نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ روپے ہتھیائے،ملزم محمد وزیر نے شہریوں سے دبئی اور عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے نام پر 23لاکھ 60ہزار روپے بٹورے،ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز نوید طاہر اور زبیر محمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔