• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دو بلوچستان لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، مدرسہ جامعہ العلوم میں استقبال

ملتان، مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے حقوق کے لیے جاری "حق دو بلوچستان لانگ مارچ" مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں گزشتہ شب ملتان پہنچ گیا۔ لانگ مارچ کا استقبال مدرسہ جامعہ العلوم میں کیا گیا،لانگ مارچ کے باعث ملتان ،مظفرگڑھ کے درمیان ٹریفک گھنٹوں بند رہی ،شہری پریشان رہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی محرومیوں، بدامنی اور ریاستی جبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی فریاد لے کر نکلے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو جینے کا حق دیا جائے، تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں اور جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کیا جائے۔اس موقع پر سید ذیشان اختر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان ، زاہد اختر بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان، مولانا عبد الرزاق مہتمم جامع العلوم ،حافظ محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی ملتان، چوہدری اطہر عزیز ایڈوکیٹ نائب امیر ضلع اور حق دو بلوچستان مارچ کے شرکاء سمیت ملتان جماعت کے دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید