• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پراپرٹی ٹیکس لگنے سے پانچ لاکھ نئے یونٹس شامل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مالکان کو پراپرٹی ٹیکس کی درست تشخیص کیلئے پی ٹی 2کے فارم جاری کر دیئے ہیں اور مالکان جائیداد سے کہا ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر خود اپنے گھروں کی اسیسمنٹ کریں تاکہ درست تشخیص ہو سکے ، تمام رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کے ٹیکس نیٹ میں آنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس دہندگان میں مزید پانچ لاکھ نئے یونٹس شامل ہونگے، ایکسائز حکام کے مطابق جو نئے یونٹ یکم جنوری 2025سے اسیس کئے گئے ہیں پنجاب حکومت نے ان کے مالکان کو یکم جولائی2025سے اگلے سال کیلئے پحاس فیصد ٹیکس معاف کر نے کا اعلان کر رکھا ہے ، اگر مالکان جائیداد پی ٹی -2 فارم بروقت بھر کر ایکسائز حکام کو نہیں دینگے تو پھر متعلقہ ایریاز کا ایکسائز انسپکٹر خود تشخیص کر کے مالکان جائیداد کو ٹیکس چالان بھجوائے گا ، تمام دیہی اور شہری ٹیکس نیٹ میں آنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں رہنے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کے ڈی سی ریٹ کے مطابق پچاس لاکھ تک کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس نہیں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید