کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کسی اور قوم کی ثقافت ہم پر نہ تھوپی جائے۔شہریوں کو اجرک والی نمبر پلیٹس زبردستی لگانے پرمجبور نہ کیا جائے۔یہ شہریوں کی مرضی ہونی چاہیے وہ پاکستانی جھنڈے یا اجرک والی نمبر پلیٹس لگائیں۔حکومت کراچی میں مخدوش عمارتیں خالی کرانے سے پہلے ان کے مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ یہ بات انھوں نے اتوار کو سمن آباد میں واقع پارٹی دفتر میں نیاز امام حسین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام قومیتوں کے کلچر کا احترام کرتے ہیں۔ہمارامطالبہ صرف یہ ہے کہ حکومت زبردستی نمبر پلیٹس لگانے پر عوام کو مجبور نہ کرے۔آفاق احمد نے کہا کہ شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روزانہ شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔حکومت نمبر پلیٹ کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔پارکنگ کا معاملہ بھی سنگین ہے ۔