• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ وارداتیں نہ رک سکیں، شہری گاڑی، 15 موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 10موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ بنی کے علاقہ بابا روڈاروڈ پر سرفراز احمد سےگن پوائنٹ پر موبائل اور 15 ہزار روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں تصور حسین سے اسلحہ کی نوک پر35ہزارروپے ، تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پربلال احمد سےموبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 33 ہزار روپے ،شناختی کارڈ ، ڈاکومنٹس تھے ، بورنگ روڈ پرمحسن مختار کے گھر سے لیپ ٹاپ ، موبائل ، پرفیوم ،گھڑی اوردیگر سامان ،ڈھوک حسو میں نادرحسین عباسی کے گھر سے 66ہزار روپے، 8گھڑیاں مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے،اے ٹی ایم پرفیوم وغیرہ ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمدامتیاز کی گاڑی کاشیشہ توڑ کر گاڑی سے 2لاکھ روپے ،پولیس سٹیشن روڈ پر محمد ساغر عباسی کے کمرے سے 47ہزار دوسوروپے،میرحیدر کالونی میں بشیر محمد خان کے گھرکے تالے توڑ کر 16ہزارروپے اور موبائل ،ڈھیری حسن آباد میں سہیل احمد کے گھرسے 4 موبائل اور 50ہزار روپے ،رحیم آباد میں ہاسٹل سے محمد شفقت کے 65ہزارروپے اور5موبائل چوری کرلئے گئے ۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار اور 5 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے ایک کار ،تھانہ کوہسار ، تھانہ شالیمار ،تھانہ لوئی بھیر اور تھانہ آبپارہ کے علاقے سے 4 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید