• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھے گوشت کی فروخت کیخلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،جمعیت القریش

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔گدھے کے گوشت کی فروخت کے خلاف اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤس کی تعمیر ناگزیر ہے۔صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر داخلہ پاکستان نوٹس لیں۔ خورشید احمد قریشی صدر آل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی کی زیر صدارت جمیعت القریش میٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ اسلام اباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیئر نائب صدر جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن جاوید قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سردار ظہیر احمد نائب صدر جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن زاہد مسعود خان۔سیکرٹری اطلاعت و نشریات اقبال قریشی نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ i 11-4 میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدید سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید