• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ کانسی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش 5 دن گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکی

گوجر خان(نمائندہ جنگ) گوجرخان کے نواح میں واقع نالہ کانسی میں 5 دن قبل ڈوب جانے والا 15 سالہ لڑکا ابھی تک نہیں مل سکا،اس کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روزانہ کوششوں میں مصروف ہیں، مقامی سماجی کارکنان باوا وسیم الحسینی،جلیل کیانی،چوہدری شبیر انور اور امجد گلیانوی نے کشمیر سے ماہر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بلوائی ہے۔جو بچے کی تلاش میں ناکام رہے، بچے کی لاش نہ ملنے پر اسکے لواحقین جی ٹی روڈ پر احتجاج بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید