راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2ہفتوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے132 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا ، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ 14 روز کے دوران 132 بھکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔