• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرین آپریٹرز کا کہنا ہے کہ Stuttgart کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے، ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جرمن حکام نے حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں کچھ دیر پہلے طوفان آیا تھا، جائے حادثہ پر درخت بھی گرے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید