اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا کے سربراہ فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر مسلط جبری قحط سے انکار کرنا بند کرے۔
یہ مطالبہ انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔
سربراہ انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں جبری قحط روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا دنیا کا فرض ہے۔
فلپ لازارینی نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہر گزرتا گھنٹہ اہم ہے۔