امریکا کے لیے نامزد سعودی نمائندہ خصوصی شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کہا ہے کہ فلسطینی مسئلے کا حل صرف دو ریاستوں کے قیام سے ممکن ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے لیے نامزد سعودی نمائند خصوصی شہزادی ریما بنت بندرالسعود نے کہا، ’سعودی عرب کا طویل عرصے سے یہی موقف ہے کہ 2 ریاستی حل سے ہی پائیدار امن ممکن ہے‘۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سفارتی موقف نہیں بلکہ اس کی اسٹریٹیجک اخلاقی اور عملی حیثیت بھی ہے۔
2 ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے شہزادی ریما نے کہا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں جو معاملے کی بنیادی وجہ کو ختم کرسکتا ہو، فلسطینیوں کو حقِ رائے دہی دیے بغیر عدم تحفظ اور انتہا پسندی کو جواز ملتا رہے گا۔