• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں فرمانبردار شوہر ہوں، بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں: احمد حسن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار احمد حسن کا اپنی اہلیہ و اداکارہ نوشین احمد حسن کی خدمت کرنے سے متعلق بیان سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ یہ جوڑی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئی۔ جہاں انہوں نے اپنے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو احمد حسن نے بتایا کہ میری اور نوشین کی پہلی ملاقات ایک شوٹ پر ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نوشین نے کہا اب تو ہماری شادی کو 12 برس مکمل ہوگئے ہیں، جس پر میزبان نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر لگتا تو نہیں ہے کہ آپ کی شادی کو 12 برس ہوگئے ہیں۔ البتہ احمد کو دیکھ کر یہ ضرور محسوس ہوتا ہے۔

میزبان کے تبصرے پر اداکار احمد حسن نے انکشاف کہا کہ میں روز اپنی بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں، یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں جس کی گواہی یہ خود بھی دیں گی۔

احمد حسن کے کہنے پر نوشین احمد نے ہامی بھری اور مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ظاہر ہے آپ نہیں دبائیں گے تو اور کون دبائے گا۔

سوشل میڈیا پر احمد حسن کا بیان صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ٹی وی پر نجی زندگی کے معاملات کیوں زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بیوی کی حمایت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاؤں دبانا حد سے زیادہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید