• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم دنگل سے مشہور ہونے والی فاطمہ ثنا شیخ کو کونسا شہر بہت پسند ہے؟

فاطمہ ثنا شیخ ۔ فوٹر فائل
فاطمہ ثنا شیخ ۔ فوٹر فائل

2016 کی فلم دنگل میں عامر خان کے ساتھ گیتا پھوگٹ کا کردار کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو جے پور شہر بہت پسند ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ آخری بار فلم آپ جیسا کوئی، میں آر مادھون کے ساتھ نظر آئیں، اس وقت وہ جے پور میں موجود ہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ریاست راجستھان کے صدر مقام پنک سٹی (جے پور) میں کسی فلم کی پروموشن کے لیے آئی ہیں یا نہیں، لیکن ایک بات طے ہے کہ وہ وہاں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ 

جمعہ کو فاطمہ شیخ نے انسٹاگرام پر جے پور کی سیر کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر نے انکے مداحوں اور سیاحت کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر لی۔

گھومنے پھرنے کی شوقین 33 سالہ فاطمہ ثنا شیخ کی شیئر کردہ تصاویر میں وہ رکشے کی سواری سے لطف اندوز ہوتی بھی نظر آئیں۔ 

آخری میں انھوں نے ایک سیلفی لی، جس کے پیچھے ایک قلعہ نظر آ رہا ہے جس کے ساتھ انھوں نے نوٹ تحریر کیا: جے پور میرے پسندیدہ شہروں میں سے ایک ہے جسے میں نے ابھی صرف تھوڑا سا ہی دیکھا ہے، ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید