• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگوں کو میرے وجود سے مسئلہ ہے، موت کی جھوٹی خبر پر رضا مراد کا بیان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے اپنی موت کی جھوٹی اطلاعات پر پولیس میں شکایت درج کروائی اور اسے شرمناک قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی اطلاع زیر گردش تھی جس کے بعد انھوں نے اسکی پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔ 

انھوں نے اس پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکی وجہ سے انکے خاندان والوں، دوستوں اور مداحوں کو شدید ذہنی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈھائی سو سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کرنے والے 75 سالہ رضا مراد نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں رامپور (یوپی) سے تعلق رکھنے والے رضا مراد نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ ہیں جنھیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے وجود سے مسئلہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انھوں نے میری موت کی خبر پوسٹ کی اور تعزیت کرنے کے ساتھ موت اور پیدائش کی غلط تاریخیں بھی تحریر کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید