ہالی ووڈ نے کلاسک فلم ’دی وزرڈ آف اوز‘ کو جدید ٹیکنالوجی سے دوبارہ زندہ کر دیا، اے آئی کے استعمال سے سجی فلم اب نئے انداز میں لاس ویگاس کے تفریحی مرکز میں پیش کی جائے گی۔
تین فٹبال اسٹیڈیمز کے برابر اور 22 منزلہ اونچا ایل ای ڈی وال ناظرین کے لیے فلم کو حقیقت جیسے ماحول میں لے جائے گا۔
1939 کی مشہور کلاسک فلم ’دی وزرڈ آف اوز‘ اب نئے انداز میں ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑںے آرہی ہے، لاس ویگاس کے مشہور تفریحی مرکز دی اسفیئر میں 28 اگست کو پیش کی جائے گی، لیکن یہ بات صرف اتنی نہیں، اس بار فلم میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ وارنر برادرز اور گوگل کی جدید پیشکش ہے۔
شو کے دوران ناظرین 1 لاکھ 60 ہزار مربع فٹ کی ایل ای ڈی وال پر مناظر سے لطف اندوز ہوں گے، جبکہ یہ ویڈیو وال 22 منزلہ عمارت جتنی اونچی بھی ہے، اس ماحول ميں فلم دیکھنا ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جائے گا۔
یہ منصوبہ اس رجحان کو اجاگر کرتا ہے کہ مستقبل میں فلمیں صرف دیکھنے کی چیز نہیں رہیں گی بلکہ ناظرین انہیں محسوس اور جِی سکیں گے۔