• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ کی ڈنر نائٹ پر بولڈ ڈریسنگ، سوشل میڈیا پر تنقید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، جو اپنی پراثر آواز اور اعتماد کے باعث شہرت رکھتی ہیں، ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔

گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کی شادی زین احمد سے کینیڈا میں انجام پائی تھی، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھیں، مداحوں نے اس جوڑی کی خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں ڈھیروں دعائیں دی تھیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں آئمہ بیگ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک ڈنر نائٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ اسٹریپ لیس ڈراپ شولڈر اور بغیر آستین کے لباس میں نظر آئیں، تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے منفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعدد افراد نے گلوکارہ پر تنقید کی اور ’باڈی شیمنگ‘ جیسے جملوں کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ جیسے جیسے ان کی کمائی بڑھ رہی ہے، ان کے کپڑے کم ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ آئمہ بیگ کو اپنے انداز اور شخصیت کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم اس بار بھی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید