• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فائٹر شاہ زیب رند کو 50 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

کراٹے کامبیٹ کے چیمپئن پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے شاہ زیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے انہیں لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر شاہ زیب کے لیے اعلان کی گئی انعامی رقم 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

شہباز شریف نے شاہ زیب رند کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں شاہ زیب رند نے وعدوں کے باوجود انعامی رقم نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔

ان کے شکوے کو وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے غلط فہمی قرار دے کر قومی ایتھلیٹ کو معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید