ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) انفورسمنٹ سکواڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز قادر پور راں کے علاقے میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کے ہول سیل ڈیلر کے گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ لوکل برانڈ کے 50 عدد کاٹن برآمد کر لیے ، جن میں مجموعی طور پانچ لاکھ سگریٹ موجود تھے ، برآمد کئے گئے سگریٹوں پر ٹوٹل واجب الادا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مجموعی رقم 31 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے ، تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ ان سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس پیڈ کی کوئی مہر موجود نہیں تھی مزید قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے ضبط شدہ نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کے کارٹن آر ٹی او ملتان کی بلڈنگ کے وئیر ہاؤس منتقل کر دیے گئے ہیں۔