• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ کیلی کوکو نے اپنا گھر 55 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی اداکارہ کیلی کوکو نے لاس اینجلس شہر میں اپنا گھر 55 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ کیلی کوکو نے جون 2023 میں اس گھر کو فروخت کرنے کے لیے قیمت 70 لاکھ ڈالر طے کی تھی تاہم اب گزشتہ ہفتے یہ گھر 5.475 ملین ڈالرز میں فروخت کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو گھر فروخت کرنے پر معمولی فائدہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اپریل 2022 میں یہ گھر 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں خریدا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق 8.92 ایکڑ پر بنے اس گھر میں 5 کمرے، 4 واش روم اور جِم بھی موجود ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس گھر کے فروخت کے کاغذات فی الحال منظرِ عام پر نہیں آئے اور نہ ہی خریدار کی جانب سے کوئی بیان دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید