دفینہ ……
پاکستان میں جس علاقے میں بھی کھدائی کریں، معدنیات نکل آتی ہیں،
میں نے عالمی ماہرین کے غیر رسمی اجلاس میں بتایا۔
تمام مندوبین نے مجھے تعریفی نگاہوں سے دیکھا۔
وہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں منعقد ہوا تھا۔
ہمارے ہاں جس علاقے میں بھی کھدائی کریں، تیل نکل آتا ہے،
وینزویلا کے مہمان نے آگاہ کیا۔
کچھ لوگوں نے اسے رشک سے اور بعض نے حسد سے دیکھا۔
اس کے بعد سوڈان کے نمائندے نے مایوسی سے کہا،
ہمارا ملک خانہ جنگی کا شکار ہے۔
ہم جہاں بھی کھدائی کریں، اجتماعی قبریں نکل آتی ہیں۔