• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جس میں 7 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے گئے حملوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ ہم بلند بالا عمارتوں کو تباہ کر کے اس گنجان آباد علاقے کو جہنم بنادیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ میں اسرائیلی جنگ سے اب تک 64 ہزار 300 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید