• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: گریٹر مانچسٹر میں چاقو کے وار سے 19 سالہ پاکستانی نوجوان قتل، تفتیش کا آغاز

گریٹر مانچسٹر ( جنگ نیوز )گریٹر مانچسٹر کے علاقے بری (Bury) میں ایک 19سالہ پاکستانی نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔پولیس نے قتل کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہدف بنا کر کیا گیا ایک حملہ تھا، واقعہ مارکیٹ اسٹریٹ کے قریب پاور لیگ فٹبال کمپلیکس کی کار پارکنگ میں پیش آیا جو بری کالج کے قریب واقع ہے۔جائے وقوع پر پولیس اور فرانزک ماہرین نےتحقیقات کے سلسلے میں تصاویر لی ہیں۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ نوجوان پر کئی بار چاقو کے وار کئے گئے جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید