• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو سزائے موت

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 7افراد کو نجران میں سزائے موت دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 3ایتھوپیئن اور 4صومالی باشندے شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مجرمان کے مقدمات میں باقاعدہ تفتیش کی گئی اور سزاؤں کا فیصلہ مجاز عدالتوں نے کیا، جس کی سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے توثیق کی اور پھر شاہی حکم کے بعد ان سزاؤں پر عملدرآمد کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید