ماسکو( جنگ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے ہائپرسونک میزائل بنانے شرع کردیئے ہیں یہ میزائل بیلاروس میں نصب کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے بیلا رشین صدر الیگزینڈر لیوکاٹینگو کے ساتھ بات چیت کے دوران بتائی۔ یہ ملاقات روسی شہر کریلیا میں ہوگی۔روس نے ہائپر سونک میزائلوں کی پیداوار شروع کردی ہے اور رواں سال انہیں بیلاروس میں نصب کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے جس کےلیے جگہوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور یشنک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں۔