• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے دروز اکثریتی علاقے سویدا میں دوبارہ جھڑپیں، چار افراد ہلاک

دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے صوبے سویدا میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین شامی سیکورٹی اہلکار اور ایک دروز ملیشیا کا جنگجوشامل ہے، علاقے میں صورتحال ہنوز کشیدہ ہے۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کےمطابق جنوبی شام کے دروز اکثریتی صوبے سویدا میں جھڑپوں میں دوبارہ شدت آ گئی ہے، جس میں اتوار کو کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جولائی میں اس صوبے میں دروز جنگجوؤں اور سنی بدوؤں کے درمیان خونریزجھڑپیں ہوئی تھیں،جو ایک ہفتے جاری رہیں اور اس خونریز تنازع میں 1400افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں فریقین میں جنگ بندی معاہدہ ہوا تھالیکن صورتحال کشیدہ رہی اور اتوار تشدد دوبارہ بھڑک اٹھا۔
دنیا بھر سے سے مزید