سرینگر(ے ایف پی)مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ طویل یاترا میں چار لاکھ سے زائد ہندوؤں نے شرکت کی، بھارتی حکام نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باوجود سیکیورٹی خدشات کو مسترد کر دیا۔یہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور رسمی طور پر 9 اگست کو اختتام پذیر ہونی تھی، لیکن منتظمین کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے تنگ راستے متاثر ہوئے جس کی بنا پر یہ یاترا قبل از وقت ختم کرنا پڑی۔بھارتی افسر وجے کمار بدھوری نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ 4 لاکھ 15 ہزار یاتریوں نے اس یاترا میں شرکت کی۔زیادہ تر عقیدت مندوں نے امرناتھ کی برفانی شِو لنگ کی طرف اپنا سفر پہلگام کے قریب سے شروع کیا، جہاں 22 اپریل کو مسلح افراد نے مسلم اکثریتی علاقے میں 26 ہندو، سیاحوں کو قتل کر دیا تھا۔نئی دہلی نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل تھی۔