میڈرڈ( نیوز ڈیسک)اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے نئے ’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘ ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت ایسے افراد کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے جو اسپین سے باہر کی کمپنیز کیلئے گھر میں رہ کر کام کررہے ہوں گے۔اس ویزا سے ان افراد کو اسپین میں قیام کی اجازت مل جائے گی۔