• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں نئی دفاعی کونسل کا قیام

تہران(اے ایف پی) ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل نے ایک نئی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اس نئی کونسل کی صدارت صدر کریں گے اور اس میں اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت دیگر سینئر حکومتی اہلکار اور وزراء شامل ہوں گے۔ اسے دفاعی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے اور ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جمعہ کو فارس نیوز ایجنسی نے بتایا تھاکہ یہ فیصلہ ایران کے سیکیورٹی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید