پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس کے دارالحکومت سمیت 40 شہروں میں کم اخراج والے زونز (ZFE/EPZ) سے متعلق قانون کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے کر دیا گیا ۔فرانس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد رہائشیوں والے ہر شہری علاقے کو Low-Emission Zone (ZFE یا EPZ) بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیرس اور لیون میں عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ یہ قانون تقریباً 40 شہروں میں نافذ کیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔ پیرس اور لیون میں Crit’Air 3 گاڑیوں (2006 سے پہلے کا پیٹرول، 2010 سے پہلے ڈیزل) پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،سال میں 12 دن کے خصوصی ’’پاس‘‘ کی اجازت ہے۔ مارسیلی، روئن، اسٹراسبرگ وغیرہ میں عارضی پابندیاں ہیں جبکہ پیرس ،لیون میں سخت پابندی برقرار رہے گی۔