• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز میں ’’محمد‘‘ مسلسل دوسرے سال سب سے مقبول نام قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز میں ’’محمد‘‘ مسلسل دوسرے سال سب سے مقبول نام قرار دیا گیا ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق برطانیہ کے ادارہ قومی اعداد و شمار کی جانب سے جاری کی گئی 2024کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلامی نام ’’محمد‘‘ مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لڑکوں کے مقبول ناموں میں نوح (Noah) دوسرے جبکہ اولیور (Oliver) تیسرے نمبر پر رہا۔ لڑکیوں کے لیے اولیویا (Olivia) اور امیلیا (Amelia) بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسلامی نام محمد 2016 سے مسلسل ٹاپ ٹین میں شامل رہا ہے، تاہم پچھلے دو سالوں سے یہ سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن چکا ہے، جو برطانیہ کی بدلتی ہوئی سماجی و ثقافتی ساخت کی عکاسی کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید