• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال کے نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے

چکوال کے نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما رئیس آف چکوال چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے۔ 

دیانت داری اور نیک کردار کی وجہ سے پہنچانے جانے والے ممتاز رہنما کی زندگی وقار، قیادت اور گہری اقدار کی عکاس تھی۔ انہیں چاہنے والوں میں بہت عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

وہ کچھ عرصہ قبل ہی کربلا معلہ کی زیارت کر کے آئے تھے۔ وہ مرحوم چوہدری تیمور علی خان اور چوہدری نوشاد علی ایڈوکیٹ کے والد اور کرنل محمد ایوب مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے۔ وہ چکوال میں محرم الحرام اور صفر کے دوران امن و امان کے داعی تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید