• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست جارجیا کی آرمی بیس میں فائرنگ، 5 فوجی زخمی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست جارجیا میں واقع فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 5 فوجی زخمی ہوئے۔

فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس میں فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹ اسٹیورٹ امریکا کی تیسری انفنٹری ڈویژن کا مرکز ہے اور یہاں سے متحرک اور ریزرو فوجی یونٹس کو تربیت دے کر مختلف مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے۔ یہ بیس ساوانا، جارجیا کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

فورٹ اسٹیورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق بیس پر 10 ہزار سے زائد افراد، جن میں فوجی اہلکار، ان کے اہلخانہ اور فوجی سویلین ملازمین شامل ہیں، رہائش پذیر ہیں۔



جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فورٹ اسٹیورٹ میں پیش آنے والے سانحے پر افسردہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید