• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹ شاپنگ بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی، سندھ حکومت عملدرآماد کرانے میں مکمل ناکام

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت،کے ایم سی اور کراچی انتظامیہ شہر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی حکومت سندھ نےپلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم کر کے 15 جون سےپورے صوبے میں پابندی عائد کی تھی سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہےلیکن ہمیشہ کی طرح نوٹیفکیشن کرنے والا ادارہ چند دن بعد خود بھول گیا چند دن کی کارروائی کے بعد اب دوبارہ پورے شہر میں اس کی تیاری اور استعمال حسب معمول جاری ہے کراچی میں بمشکل چند ایک اسٹور زاور دکانیں ہی ہوں گی جہاں شہریوں کو نان پلاسٹک تھیلوںکے استعمال کا کہا جاتا ہےلیکن کئی بڑے چھوٹے اسٹور زپر پلاسٹک بیگز استعمال کئے جا رہے ہیں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز بھی اپنے علاقوں میں حکومت کے اس فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہےجب پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کا اعلان کیا گیا اس وقت بھی متعدد دکانداروں کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتیں کئی بار ایسی پابندیاں عائد کر چکی ہیں لیکن عمل ہوتے کبھی نہیں دیکھا اس وقت بھی پورے شہر میں پلاسٹک بیگز کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید